۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ/ 11 مارچ بروز جمعہ کو پورے پاکستان میں پرامن احتجاج کئے جائیں گےہمارے مطالبات ہیں زخمیوں کو اچھی طریقے سے طبی امداد فراہم کی جائیں اور شہداء کے لواحقین کو 50 پچاس لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ پشاور میں نماز جمعہ کے وقت افسوسناک واقعہ پیش آیا اس کی مذمت کرتا ہیں مملکت خداداد پاکستان آج پھر دہشت گردی کا نشانہ بنا ہےآج پشاور کے دھماکے اور پرسوں کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی بھی مذمت کرتا ہیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج کے روز 50 سے زائد نمازی شہید جبکہ 50 سے زائد نمازی زخمی ہیں ہمارے ملک کا طاقتور سسٹم بھی دہشت گردوں کو کنٹرول نہیں کر پارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ختم کرنے کے لیے جو آپریشن آج ہونے والے دھماکے میں نیشنل ایکشن پلان کی ناکام ہےگزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں دہشت گردی عروج پر ہےنہ ہی ریاست اور نہ ہی انتظامیہ اسے کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔

مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست اعلان کرے کہ وہ ناکام ہے تاکہ شہری اپنی حفاظت خود کرسکے گزشتہ بیس سالوں سے شہداء کے لواحقین کو انصاف نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہشتگردوں کو پھانسی دی جاتی تو یہ واقعات رونما نہیں ہوتے، لوگ اپنی سیاسی مفادات کے لیے لانگ مارچ کر رہے ہیں پاکستان کے شہریوں کے لیے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے جارہے۔

آخر میں انہوں نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 11 مارچ بروز جمعہ کو پورے پاکستان میں پرامن احتجاج کئے جائیں گے ہمارے مطالبات ہیں زخمیوں کو اچھی طریقے سے طبی امداد فراہم کی جائیں اور شہداء کے لواحقین کو 50 پچاس لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .